نئی دہلی، ۱۱دسمبر (یو این آئی) سی بی آئی نے پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے ا لزام میں ممبئی انکم ٹیکس محکمہ کے جوائنٹ کمشنر ایم جھاگران کو گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق جھاگران کے خلاف ایک معاملہ درج کرایا گیا ہے جس میں الزام لگایا
گیا ہے کہ انہوں نے شکایت کنندہ سی اے کے انکم ٹیکس اسسمنٹ سے متعلق فائل دوبارہ کھول دی اور انہیں دھمکی دی کہ وہ معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئے ان سے آکر ملے۔
سی بی آئی کے ایک افسر کے مطابق جوائنٹ کمشنر نے معاملے کو بند کرنے کے لئے تیس لاکھ روپے کی رشوت طلب کی